حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب، مدمقابل موجودہ امیر سراج الحق نے کیا پیغام جاری کر دیا؟

کراچی (پی این آئی) سراج الحق نے حافظ نعیم الرحمان کے امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر ان کے نام جاری پیغام میں استقامت کی دعا کی ہے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان سے متعلق یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ حافظ نعیم کے انتخاب کو جماعت اسلامی، پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خیروبرکت کا باعث بنائے۔

واضح رہے کہ سراج الحق اور حافظ نعیم الرحمان امیر کیلئے ہونیوالے انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمان انتخابات میں کثرت رائے سے امیرجماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔امیر جماعت اسلامی کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی، کُل ووٹوں 45 ہزار میں چھ ہزار خواتین ارکان ہیں۔

close