جناح ہائوس حملہ کیس، عدالت نے ضمانتیں منظور کر لیں

لاہور (پی این آئی) جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کےجج ارشد جاوید نے ملزمان کی صمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا اور حکم دیا کہ اگر کوئی اور مقدمہ درج نہ ہو تو ملزمان کو رہا کردیا جائے۔ملزمان میں محمد یار ،الطاف محمود ،عمر زاہد ،محمد عارف سمیت 20 ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

close