نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) محکمہ ایکسائز پنجاب نے نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے والوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

صوبے میں گزشتہ تین سال کے دوران لگ بھگ 30لاکھ لوگوں سے فیس جمع کرنے کے باوجود انہیں نمبر پلیٹس کے اجراء میں تاخیر کا سامنا ہے اور یہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے نئی گاڑیاں خریدنے والے شہری مہینوں خوار ہوتے ہیں۔اب محکمہ ایکسائز کی طرف سے شہریوں کا یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے بالآخر کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹس کے اجراء کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے نمبرپلیٹس کی تیاری میں حکومتی اجارہ داری کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کے بعد اب ایک ’اوپن لائسنسنگ نظام‘ وضع کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت کئی کمپنیاں اور ادارے نمبرپلیٹس کی تیاری اور تقسیم کا کام کریں گے اور شہریوں کو گاڑی خریدنے کے فوری بعد نمبرپلیٹس میسر ہوں گی۔

close