تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے میدانی اور بالائی علاقوں کے لئے تعطیلات کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی لیکن تمام پرنسپل و ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف کی اس دوران تعطیلات نہیں ہوں گی۔

close