ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔۔اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔مالاکنڈ، دیر بالا، لوئر دیر، باجوڑ، غذر اور گاہکوچ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی۔۔۔۔

close