کیپٹن صفدر نے اعتراض کر دیا

لاہور(پی این آئی)کیپٹن صفدر نے اعتراض کر دیا۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے؟

close