پاکستان کے اہم شہر میں کتنی لاشیں برآمد ہوگئیں؟ شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قلعہ سیف اللہ شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑی علاقے سے6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں کچھ دن پرانی ہیں اور تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاشیں شناخت اور ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

close