امریکا کا نئی حکومت کیلئے اہم پیغام آگیا

لاہور(پی این آئی)واشنگٹن میں امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ہم جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر تحقیقات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، ملر نے کہا کہ اس موڑ پر کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔اس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ میں آنے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی، آئین کے احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں،سیاسی اور انتخابات سے متعلق تشدد، انٹرنیٹ ، فون سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

close