ن لیگ یا پی ٹی آئی، ملک کی یو تھ کس کے ساتھ ہے؟

گوجرانوالا (پی این آئی)ن لیگ یا پی ٹی آئی، ملک کی یو تھ کس کے ساتھ ہے؟ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچاکر کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، ملک کی یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔گوجرانوالا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ جب تک نوجوانوں میں باعزت روزگار نہیں ملتا چین سے نہیں بیٹھوں گا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہا ہےکہ ہمارے دور میں کرپشن سب سے کم تھی، ہمارے دور میں صرف کرپشن کم نہیں روٹی کی قیمت بھی سب سے کم تھی،

ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا پاکستان ایسے ترقی کرتا رہا تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، جب میں وزیراعظم تھا تو سی پیک آیا 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی تھی، یہ دھرنے دے رہے تھے اور ہم بجلی کے کارخانے بنارہے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ جو جج استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا یہ وہ جج تھا جس نے مجھے سزا دلائی، ہماری حکومت چلتی تو آج اس جلسے میں موجود کوئی شخص بیروزگار نہ ہوتا، آج کوئی بجلی کا بل نہیں دے پارہا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، سڑکیں بنائیں گے، جی ٹی روڈ کو بھی موٹروے بنائیں گے، یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچاکر کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، پاکستان کی یوتھ جلسے میں یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہیں۔

close