میں مرجاؤں گا لیکن۔۔۔ عمران خان کا جیل سے بڑا پیغام

راولپنڈی (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے، میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا میں مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔

 

 

 

عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے، میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں سزا ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی آج تک کسی کو نہ دی گئی جب کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے۔نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کردیا گیا۔انہوں ںے مزید کہا کہ ملک پر چار سو ڈورن حملے ہوئے ان میں سے کوئی بولا ہی نہیں، اب باہر سے غلام آگیا ہے وہ نوکری کرے گا ان کی۔

close