الیکشن ٹریبونل کے جج نے فردوس شمیم کی درخواست سننے سے انکارکردیا

کراچی(پی این آئی)الیکشن ٹریبونل کے جج نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج ارشد حسین نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔

جج کے انکار پر فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔
واضح رہےکہ فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے آر او نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

close