ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ۔۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لرنر پرمٹ اور لائسنس بنوانے کی ہدایت کر دی، شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ لاہور میں تمام سینٹرز رات 12 بجے جبکہ 08 خدمت مراکز 24/7 کھلے ہیں، رواں سال صرف لاہور میں 31 لاکھ شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں لائسنس دفاتر 46 سے بڑھا کر 1300 سو سے زائد کر دیے گئے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی پولیس اسٹیشنز، پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز اور آن لائن بھی لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔

close