کراچی، سلنڈر دھماکا، 3 جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی (پی این آئی) ماری پور کی مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب واقع عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماری پور مچھر کالونی میں واقع عمارت کے اندر سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔۔۔۔۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔۔۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو وہاں منتقل کیا گیا ہے

close