افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے ڈی آئی خان میں دہشت گردی پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعہ پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جبکہ پاکستان نے احتجاجی مراسلہ افغان ناظم الامور کے حوالے کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تحریک طالبان کی قیادت کو گرفتار کرکے حوالے کیا جائے، پاکستان کے خلاف افغان سر زمین کے استعمال کو روکا جائے۔

close