الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی تربیت شروع کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز کی ٹریننگ آج13دسمبرسے شروع ہو گی،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، سینئر افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے،142ڈی آر اوز کی صوبائی ہیڈکواٹرز میں 16دسمبر کو ایک روزہ ٹریننگ ہو گی، پنجاب کے 40، خیبر پختون خوا کے 36، بلوچستان کے 36اورسندھ کے 30ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں،ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر 2روزہ ٹریننگ دی جائے گی، یہ ٹریننگ 13سے 15دسمبر تک جاری رہے گی،

جس کے دوران مجموعی طور پر 859ریٹرننگ افسران تربیت حاصل کریں گے۔

close