لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کاایک بار پھر مری میں پڑاؤ کا پروگرام ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف مری کیلئے روانہ ہوں گے،نواز شریف اور مریم نواز مری میں 3سے 4روز قیام کریں گے،مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ( ن) کے قائد نوازشریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ترتیب دی جارہی ہیں، شہبازشریف کی بھی مری روانگی متوقع ہے،پارٹی قائد نوازشریف مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کیساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں