عمران خان کو سزائے موت دینے کا منصوبہ، علیمہ خان کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر سائفر کیس بنانے کا مقصد انہیں سزائے موت دینا ہے، اگر یہاں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو امریکا میں ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سائفر کیس کا مقصد ان کے بھائی کو سزائے موت دلوانا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلد لو اور باجوہ نے مل کر اب ان کی حکومت گرائی، یہ ملک کے خلاف سازش تھی، وہ کہتے ہیں میں نے لوگوں کو بتایا کہ ملک کے خلاف سازش ہے اس کے نتیجہ میں ملک میں ایک سال میں معاشی تباہی ہوئی جس سے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔علیمہ خان نے کہا کہ آج کی مہنگائی اسی وجہ سے ہے، 15 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، نئی حکومت بنا کر عمران خان کو جیل میں ڈال دیا گیا اور سزائے موت کا کیس بنا دیا گیا اور اس وقت مقصد یہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موت کی سزا دلوائی جائے۔

 

 

 

عمران خان کہتے ہیں کہ یہ کورٹ نہیں کینگرو کورٹ لگا ہوا ہے، نیب والے بھی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل تفتیش کے لیے آتے ہیں بیٹھتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، آج بھی جیل میں گئے تو کچھ غیرملکی جیل کے اندر گئے ہوئے تھے لیکن وہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں آئے تھے۔علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ امریکا میں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جو عدم اعتماد آئے گی اسے کامیاب کروانا ہے، اگر یہاں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو امریکا میں ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close