ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

کراچی(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ حیدر عباس رضوی کے مطابق خالد مقبول کی والدہ کی نمازجنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مرحومہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

close