اسلام آباد (پی این آئی)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے آشیانہ اقبال کیس پر فیصلہ سنایا اور شہباز شریف اور دیگر 10 ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔ سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس 2018 میں دائر کیا گیا تھا جس میں بیورو کریٹس بھی نامزد تھے۔
بری ہونے والے ملزمان میں شہباز شریف کے علاوہ احد چیمہ، شاہد شفیق، فواد حسن فواد، عارف بٹ، اسرار سعید، امتیاز حیدر اور بلال قدوائی شامل ہیں۔ احتساب عدالت دو مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو پہلے ہی ریفرنس سے بری کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں