کراچی، فائرنگ سے نعت خواں جاں بحق، 6 ماہ کا بیٹا یتیم ہو گیا

کراچی (پی این آئی) شہر کے علاقے اورنگی میں فائرنگ سے نعت خواں جاں بحق ہو گیا ہے۔۔۔۔ کراچی ویسٹ پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت رحیم اللہ عطاری کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔پولیس حکام کے مطابق مقتول علاقے کی مسجد میں مؤذن اور نعت خوانی کیا کرتا تھا۔۔۔۔۔۔پولیس کا کہنا تھا کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول کا 6 ماہ کا ایک بیٹا ہے۔۔۔۔۔مقتول کے پاس موبائل فون اور دیگر سامان موجود ہے، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے ۔۔۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نعت خوانی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے پاکستان بازار میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رحیم اللہ عطاری پر فائرنگ کردی تھی۔۔۔۔۔

close