مسلم لیگ (ن ) کو الیکشن سے پہلے بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازکا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی۔ صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ۔ پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں۔ پارٹی قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پارٹی میں شامل ہونے و الے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔

close