پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ ملاقات کے بعد سیاسی اتحاد سے متعلق وضاحت کردی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تردید کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

 

 

 

ان حالات میں ہمیں اپنی سیاسی جگہ تو بنانی ہے اور سلسلے میں مختلف جماعتوں سے ہمیں بات کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہم صرف تعزیت کیلئے گئے تھے، لیکن فری اینڈ فئیر الیشن کیلئے جس طرح مختلف جماعتوں سے انگیج کر رہے ہیں ہوسکتا ہے ان سے بھی کبھی ملاقات ہوجائے، لیکن وہ ایک سیاسی ملاقات ہوگی۔ علی محمد خان نے کہا کہ فی الحال اس طرح کی ملاقات کا کوئی وقت یا شیڈول نہیں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک نکتے پر انگیج کرنا ہے کہ وقت پر صاف شفاف الیکشن ہوں۔ سب کو برابر کا موقع ملے، تمام جماعتیں الیکشن میں جائیں اور ہم بھی جائیں، فیصلہ عوام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں ’نہ کوئی الائنس کی ہم بات کر رہے ہیں، نہ کسی ریلیف کی بات کر رہے ہیں، نہ کسی ڈیل کی بات کر رہے ہیں‘۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، نہ کور کمیٹی نے ہم سے کسی الائنس کی بات کی ہے۔

close