سعودی عرب میں پاک فوج کے افسر کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار۔۔ خاندان کے 4افراد جاں بحق

سعودی عرب(پی این آئی) مکہ مکرمہ سے قطر جاتے ہوئے پاکستانی زائرین کی گاڑی کو ریاض کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

 

 

 

 

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض کے قریب کار اور ٹریلر کے تصادم میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان زخمی جبکہ فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان کی والدہ، بیوی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ دستاویزی کارروائیاں مکمل کر کے میتیں راولپنڈی روانہ کرے گا۔ سفیر پاکستان احمد فاروق نے جاں بحق افراد کیلئے اظہار افسوس اور زخمی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

close