عمران خان کی بیٹوں سے طویل ٹیلی فونک گفتگو، کال پر بیٹوں کو کیا کہتے رہے؟ تفصیلات آگئیں

راولپنڈی (پی این آئی) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔

واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔ دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چییرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔

close