پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے،پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2مختلف فیز میں تقسیم کردیاہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 24اضلاع میں 23دسمبر سے 6جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ،12 اضلاع میں 3جنوری سے 13جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جس کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیاہے، 23دسمبر سے 6جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں سرگودھا، قصور، سیالکوٹ،

نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، پاکپتن ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں، جبکہ 3جنوری سے 13جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہونگے۔

close