آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ظل شاہ کے گھر پہنچ گئے، کیا یقین دہانیاں کرا دیں؟

لاہور(آئی این پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ظل شاہ فیملی کے گھر پہنچ گئے، سینئر پولیس افسران بھی آئی جی پنجاب کے ساتھ تھے۔آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی فیملی، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ فیملی کے افراد سے گفتگو کی اور خیریت دریافت کی، ظل شاہ فیملی کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، شفقت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ظل شاہ فیملی کے بچوں کی بہترین تعلیم اور علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر ظل شاہ فیملی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سینٹرل پولیس آفس کا وزٹ کرنے کی درخواست قبول کر لی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ لاہور میں “عدلیہ بچا، پاکستان بچا ریلی” کے دوران پر اسرار طور پر دم توڑ گئے تھے، تحریک انصاف نے اپنے کارکن کی موت کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرایا تھا جبکہ پولیس نے اس کی تردید کی تھی۔

close