نواز شریف کا ایجنڈا کیاہے؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعظم شہبازشریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، پارٹی رہنماں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا، شہبازشریف نے پارٹی رہنماں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا،

عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا اولین ترجیح ہے، شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف و دیگر عہدیداروں اور رہنماں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنماں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

close