تحریک انصاف نے ایک اور میدان مارلیا، پی ٹی آئی کی فتح کا سرکاری نوٹیفیکیشن جاری

استور (پی این آئی) تحریک انصاف نے ایک اور ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا، استور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی فتح کا سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق استور میں ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے خورشید خان کامیاب ہو گئے، استور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔حلقہ جی بی 13 استور 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خورشیدخان نے 6664 ووٹ حاصل کرکے نشست اپنے نام کر لی۔دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن کے فرمان علی نے 5414 ووٹ حاصل کیے۔جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحمید خان نے 4425 ووٹ حاصل کیے۔سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خالی ہونے والی نشست پر بروز ہفتہ 9 ستمبر 2023 کو استور جی بی 13 حلقہ 1 میں ضمنی الیکشن ہوا تھا۔استور این اے 13 حلقہ ون میں کل ووٹرز کی تعدد 33378 ہے، مرد ووٹرز کی تعدد 18231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15147 ہے۔ الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کے بعد الیکشن کا سرکاری نتیجہ روک دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 4جولائی کو گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلی خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔ جسٹس ملک عنایت الرحمن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا تھا۔ جس کے بعد خورشید خان کی خالی ہونے والی نشست پر ان ہی والد ضمنی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

close