حساس ادارے پر حملے کا الزام، پی ٹی آئی رہنما کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

فیصل آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما علی افضل ساہی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، فیصل آباد میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔

 

 

 

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل آباد میں حساس ادارے ہر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات شامل کر لی گئیں اور اس کے بعد ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز بھجوائے، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ علی افضل ساہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں عدالت نے پولیس کی درخواست پر علی افضل ساہی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close