نواز شریف نے ایک بار پھر جنرل باجوہ، جنرل فیض اور سابق چیف جسٹس پر تنقید کے تیر چلا دیے

لندن(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج ملک میں پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا، اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔ن لیگی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کوئی زخمی سڑک پر پڑا ہو تو کیا اسے نہیں بچانا چاہیے؟ اسی طرح ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو شخص ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاتا ہے، چار جج بیٹھ کر کروڑوں عوام کے مینڈیٹ والے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں، اس کے پیچھے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔نواز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے آلہ کار ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والے کیفر کردار کو پہنچیں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے، ان مجرموں کو چھوڑنا بہت بڑا ظلم ہوگا، یہ لوگ قابلِ معافی نہیں۔

close