وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں کیلئے گرانٹ جاری کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)محکمہ خزانہ نے نابینا افراد کی تنخواہوں کیلئے گرانٹ جاری کردی ہے ۔نابینا افراد اس وقت ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق حکومت پنجاب نے 664 نابینا افراد کی تنخواہوں کیلئے گرانٹ منظور کر لی ہے۔

نابینا افراد کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے چھ کروڑ چالیس لاکھ روپےکی گرانٹ منظور کی گئی ہے،محکمہ خزانہ نے یہ گرانٹ آن لائن کر دی ہے۔نابینا افراد اس وقت ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ پر تعینات ہیں ،محکمہ خزانہ نے پورے سال کی نابینا افراد کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری ہے اور محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ نابینا افراد کو تنخواہ جاری کی جائے۔

close