اسلام آباد (پی این آئی)چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس نفری تعینات، ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کارکنان کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس اہلکار الرٹ کیا گیا ہے ، زمان پارک کی صورتحال پولیس کے کنٹرول میں کوئی کارکن رہائش گاہ کے باہر موجود نہیں، پولیس کو کارکنان کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔






