اسلام آباد (پی این آئی) مشترکہ مفادات کونسل پاکستان کی منظور شدہ نئی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔۔۔۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں فی کلومیٹر گنجان آبادی کے اعتبار سے 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔۔۔۔
اس حوالے سے ایک امریکی ویب سائٹ کے تجزیے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی فی مربع کلومیٹر آبادی میں 1 اعشاریہ 98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ 3 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں موجود آبادی 302 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔۔۔۔






