لاہو ر میں بارش کا30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور (پی این آئی ) لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 9 گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے لاہور ڈوب گیا۔ گلی ، بازار چوک چوراہے تالاب کا منظر پیش کررہےہیں۔لاہور سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کےنشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، سڑکیں ندی نالے بن گئے ہیں، گلبرگ، مال روڈ،گلشن راوی ،لکشمی چوک کے اطراف کےعلاقے ڈوب گئے،

کوٹ لکھپت،فیروز پورروڈ،جوہرٹاؤن ،ڈیفنس،ماڈل ٹاؤن میں بارشی پانی جمع ہے، لاہور میں موسلادھار بارش نے شاہراہیں بھی گم کردیں۔

close