محکمہ موسمیات نے مزید کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)حالیہ بارش کے بعد شہر لاہور کا موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ۔گرمی کی شدت میں کمی، عموماً 42 ڈگری پر رہنے والا پارہ 29 پر آگیا۔بارش کے بعد سہانا موسم دیکھ کر لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے۔شہر لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، بارش کے 5 فیصد امکانات۔

ہوا میں نمی کی شرح 62، 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں آئندہ ہفتے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اگلے دو روز میں مزید بارش متوقع ہے ۔شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 22، زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے بارش کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم دیر ، چترال ،مالاکنڈ، کوہستان، کرم ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا ،مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالہ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

حافظ آباد، قصور، میانوالی، لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ۔موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، بارکھان ،خضدار، قلات، سبی،نصیر آباد، لسبیلہ ، پنجگور،ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، اوتھل ، بیلہ،خاران، مکران اور آواران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ادھر سندھ میں کیٹی بندر، سجاول، ٹھٹھہ،گھارو،بدین ، کراچی، میر پور خاص، مٹھی، جھڈو، ڈگری ، حیدر آباد،سانگھڑ میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹندو محمد خان، جامشورو، نگرپارکر،عمر کوٹ، ڈپلو اور اسلام کوٹ میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کہیں کہیں پر شدید سے شدید تر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی، نوشہرو فیروز ، شہید بے نظیر آباد ، جیکب آباد ، کشمور ، لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close