شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے وعدہ سچ کر دکھایا، روسی تیل سے لدا جہاز کراچی پہنچنے پر مریم اورنگزیب کا خراج تحسین

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔۔۔ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا یہ پہلا جہاز ہے۔۔۔۔۔اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، اسے کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت ۔۔۔۔۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔۔۔۔ ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے الحمدللّٰہ

close