استحکام پاکستان پارٹی کا قیام ہوتے ہی بڑی سیاسی جماعت نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین کی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ترین گروپ اور ن لیگ کے اچھے تعلقات ہیں ، پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، مشترکہ امیدوار لائے جانے کا بھی امکان ہے،

ساہیوال سے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال، فیصل آباد سے اجمل چیمہ اور جھنگ سے فیصل جبوانہ سمیت ترین گروپ کے تمام ہی لوگ ن لیگ سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں جماعتیں ساتھ ساتھ چلیں گی، انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔

close