پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مراد سعید کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، ویڈیو بیان دیکھیں

اسلام آباد (پی این آئی) 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کےبعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کے بعد سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید روپوش ہیں۔۔۔۔ لیکن گزشتہ رات ٹویٹر پر مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کیا ہے ۔۔۔آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا ہے کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی،

ہم بےگھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔۔۔۔۔ مراد سعید نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا، کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔۔۔۔۔ مراد سعید نے کہا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔۔۔۔۔

close