ایٹمی دہماکوں سے پہلے پاکستان سے چلے جانے کا اعتراف کرنے والے شیخ رشید کا دہماکوں کے فیصلے کا کریڈٹ لینے کا بیان

لاہور( آئی این پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے ،آج جو(ن)لیگ فصل بورہی ہے کل اسے کاٹے گی ،قصورکابریانی جلسہ لال حویلی کاکچھ نہیں بیگاڑسکتا،یوم تکبیرکے ایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اورخودکوکریڈیٹ دیتاہوں ،باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 13جماعتی ٹولہ عوام میں نفرت کا نشان بن چکاہے ،ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے، آئی ایم ایف سے چھٹی اوردوستوں سے کٹی ہے ،سزا یافتہ مجرم مفرورنوازشریف مذاکرات کیوں کرے گا ،الیکشن کیوں کرائے گا ،رات جو لندن کے کیفے میں اس کے ساتھ ہواوہی اس کی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے ان کوای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے ،جن سزایافتہ مفرورمجرموں کی جائیدائیں اولادپاکستان سے باہرہے ان کوسفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے ،جب اقتدارکے باہرہوتیہ یں توپرائیوٹ جہازوں سے بھاگتے ہیںان کو ای سی ایل میںڈالناچاہیے،13جماعتوںکے لیڈرنیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ9مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہے اسے سخت سزادی جائے لیکن کس کے کہنے پرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سے اہم ترین سوالیہ نشان ہے اس کی بھی تحقیقات ہو ں،کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتالیکن پی ڈی ایم کے چوروں کے اتھ بھی کھڑانہیں ہوسکتا۔ یہ بات اہم ہے کہ شیخ رشید اس سے قبل ٹی وی انٹرویو میں تسلیم کر چکے ہیں کہ ایٹمی دہماکوں کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی وہ پاکستان سے چلے گئے تھے کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ملک میں تباہی پھیل جائے۔۔۔۔

close