عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ڈیڈ لائن دے دی

لاہور (پی این آئی) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ صدر پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے جاری کیے ہیں۔۔۔۔۔ عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو 2 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔۔۔۔ اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت کےلیے دائر درخواست میں پرویز الہٰی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جارہا ہے اس لیے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔۔۔۔۔

close