پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

لاہور (پی این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردگرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی ، ساہیوال اور گوجرانولہ میں کارروائی کے دورران گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار دہشت گردوں میں شیرمحمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ سمیت دیگر شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کے نیٹ ورکس حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 472کومبنگ و سرچ آپریشن کیے اور آٹھ ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کے دوران 75 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے ۔حکام کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

close