“گوادر حقوق تحریک ” کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم ترین فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) “گوادر حقوق تحریک ” کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ دیتے ہوئےسپریم کورٹ نےتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔۔۔عدالت عظمیٰ نے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کی ہے۔۔۔گوادر کئ عوام کے حقوق کے لیے سرگرم مولانا ہدایت قتل، اقدام قتل اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں جنوری سے قید ہیں۔۔۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے پرامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی دہلیز پر ہمیں انصاف ملا ہے جس پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔۔

close