سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف نیب نے گھیرا تنگ کر لیا

لاہور(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے دباؤ پر ماسٹر پلان میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے، 95 مربع کلومیٹر زمین نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا۔نیب ذرائع نے کہا کہ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی پر گرین ایریاز کو براؤن میں تبدیل کروانے کا الزام ہے، پرویز الٰہی نے اسکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچایا۔دوسری جانب نیب نے ماسٹرپلان کی انکوائری میں معاونت کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا اور کہا کہ انکوائری میں معاونت کیلئےگریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔خط کے متن کے مطابق لاہور کے ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی جس کے تحت پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری جاری ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کا فوکل پرسن نیب کمپلیکس میں 12 اپریل سے قبل رابطہ کرے۔

close