اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی شرط رکھ دی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔انہوں نے شرط رکھی کہ عمران خان مذاکرات کیلیے انڈر ٹیکنگ دینے کو تیار ہیں، حکومت کی طرف سے بھی انڈر ٹیکنگ ہونی چاہیے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اہم بات کررہے ہیں کہ تمام جماعتیں ایک لائحہ عمل پر اتفاق رائے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آزادانہ ماحول کا کہہ رہے ہیں، ان کی یہ مثبت بات ہے کہ سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے ریکارڈ پر ایسی چیزیں آنی چاہئیں جس کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سیاستدان نہیں، ان کا کام آئین پر عمل کروانا ہے، یہی چیف جسٹس تھے جن کے فیصلہ پر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی۔

close