عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف کارروائی ڈال دی گئی

رینالہ خورد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر رانا ثنااللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درخواست دے دی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ کاشف مجید کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بارعاطف زمان بھٹی سابق امیدواربرائے صدرطاہرنعیم اختراور دیگر وکلا بھی کاشف مجید کے ساتھ تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو دھمکیاں دے کر ملکی حالات خراب کر رہا ہے، اس سے قبل بھی وزیر آباد میں عمران خان کو جان سے مارنے کے لیے حملہ کرایا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان رہے گا یا ہم رہیں گے، رانا ثنااللہ کی کھلی دھمکی ہے،موجودہ وزیر داخلہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔

close