ہر پاکستانی کتنے لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا، حیران کن انکشاف

اسلام آباد( پی این آئی)وزارت خزانہ کیمطابق جون 2022تک ہرپاکستانی 2لاکھ 16ہزار709روپے کا مقروض ہوگیا،اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں،وزارت خزانہ کیمطابق جون 2020میں ملکی قرضہ 23ہزار283ارب روپے تھا،دسمبر2022میں ملکی قرضہ 31ہزار 116ارب روپے ہوگیا،جون 2020میں غیرملکی قرض 13ہزار116ارب روپے تھا،دسمبر2022میں یہ قرض 19ہزار605ارب روپے ہوگیا،

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کیمطابق جون 2020 میں کل سرکاری قرض 36ہزار399ارب تھا، دسمبر 2022میں سرکاری قرض 52ہزار721 ارب روپے ہوگیا،جون 2020میں جی ڈی پی کا 76.6فیصد قرضہ لیا گیا،جون 2021میں کل جی ڈی پی کا 71.5فیصد قرض لیا گیا،جون 2022میں جی ڈی پی کا کل قرض 73.5فیصد لیا گیا۔

close