عمران خان کی گرفتاری معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے، پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(آئی این پی )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، نگراں سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن ہوں لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے،

اگر حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہوں گے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہو گا، ہو سکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہو سکیں۔سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اور بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کر کے8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔

close