نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کے منصوبے سے متعلق بیان پر بڑا اقدام اٹھا لیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کے منصوبے سے متعلق بیان پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے آج ویڈیو لنک خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، مجھے مرتضٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، ان لوگوں نے ماڈل ٹاؤن کی طرح کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔حکومت پنجاب نے عمران خان کے الزامات کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لگائے گئے سنگین الزمات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، عمران خان کے الزامات کی مکمل انکوائری کے بعد ہر صورت سخت ایکشن لیا جائے گا۔قبل ازیں حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی پر دہشت گردی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں