علی امین گنڈا پور نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، 4 افراد گرفتار، کون کون شامل؟

بھکر (پی این آئی) پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی ہے۔۔۔۔ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔۔۔۔۔گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔۔۔۔تلخ کلامی کے دوران علی امین گندا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔۔۔۔

بھکر پولیس کے ڈی پی او محمد نوید نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی۔۔۔۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد کو حراست میں لیاگیا ہے، چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے۔۔۔۔۔زیرِ حراست افراد کا تعلق چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور خیبر سے ہے، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین گنڈا پور نے ہنگامہ اور فائرنگ کی۔۔۔۔

close