پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ محمکہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) موسمیات کے ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی،

اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جب کہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔۔۔۔

close